70

ڈالر کی قیمت 232.51 پر پہنچ کر 229.88 روپے کی نئی سطح پر بند…

Spread the love

ڈالر کی قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 232.51 پر پہنچ کر 229.88 روپے کی نئی قیمت پر بند ہوئی۔
.اسٹیٹ بینک کی جانب سے ملکی ضروریات کے لیے ذخائر دستیاب ہونے اور نادہندگی کے امکانات مسترد ہونے کی یقین دہانیوں کے باوجود پیر کو بھی ڈالر کی تیز پرواز نہ رک سکی اور ڈالر کا انٹربینک ریٹ 229 روپے متجاوز اور اوپن ریٹ 233 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے سبب ڈالر کی قدر ایک موقع پر 233 روپے کی سطح تک بھی پہنچ گئی تھی لیکن کاروبار کے اختتام پر ڈیمانڈ گھٹنے سے ڈالر کی قدر 1.52 روپے کے اضافے سے 229.88 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 2.50 روپے کے اضافے سے 233 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں