Spread the love
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس دن ہم ضمنی الیکشن جیت گئے تھے حمزہ شہباز کو اسی دن استعفی دے دینا چاہیے تھا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کی سماعت لائیو نہ ہونے پر افسوس ہے اس طرح کے مقدمات کی سماعت لائیو ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ صبح سے مریم نواز کمپنی پریس کانفرنس کررہی ہے. ان میں ہمت ہی نہیں کہ عوام کا فیصلہ مانے کیوں کہ یہ لوگ کبھی دھاندلی کے بغیر آئے ہی نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس دن ہم ضمنی الیکشن جیت گئے تھے حمزہ شہباز کو اسی دن استعفی دے دینا چاہیے تھا. حمزہ شہباز کو اتنی شرم نہیں اور الٹا انہوں نے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود حلف اٹھا لیا.تین ماہ سے پنجاب میں کوئی وزیر اعلی موجود نہیں جس سے پنجاب کی معیشت کو نقصان ہوا ہے۔