64

فل کورٹ تشکیل نہ دیا تو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے: وزیر داخلہ

Spread the love

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ فل کورٹ تشکیل نہیں دیا تو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔
سپریم کورٹ کے باہر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہماری اتحادی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اگر فل بنچ تشکیل نہیں دیا جاتا تو ہم عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے.تمام سیاسی جماعتوں نے معزز عدالت عظمی سے استدعا کی ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیا جائے.اس سے عدالت کی عزت میں اضافہ ہوگا. ہماری استدعا ہے کہ نظرثانی پٹیشن اور متعلقہ پٹیشن سب کو اکٹھا سنا جائے. الیکشن کمیشن نے 25 ارکان کو پارٹی ہیڈ عمران خان کی ہدایات نہ ماننے پر ڈی سیٹ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں