95

وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع…

Spread the love

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس تقریباً پونے تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوگیا۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلئے ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ایم پی ایز ایوان میں پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار پرویز الہیٰ بھی ایوان میں پہنچ چکے ہیں۔ ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین بھی اسمبلی میں موجود ہیں تاہم اجلاس اب تک شروع نہیں ہوسکا ہے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس شام 4 بجے طلب کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی نے 186ارکان اسمبلی کو کمیٹی روم میں پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے اور ارکان اسمبلی کو کمیٹی روم سے باہر نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں