62

مونس الٰہی چوہدری شجاعت کا ویڈیو بیان ریکارڈ کراکر واپس پنجاب اسمبلی روانہ…

Spread the love

سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی پارٹی کے سربراہ چوہدری شجاعت کا ویڈیو بیان ریکارڈ کراکر واپس پنجاب اسمبلی روانہ ہوگئے۔
وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں چوہدری شجاعت کے خط کی بازگشت ہے جبکہ کچھ دیر قبل مونس الٰہی پنجاب اسمبلی سے چلے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق مونس الٰہی چوہدری شجاعت کا ویڈیو بیان ریکارڈ کراکر واپس پنجاب اسمبلی روانہ ہوگئے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کا بیان ان کے بیٹے چوہدری سالک کی موجودگی میں ریکارڈ ہوا۔
خاندانی ذرائع بتاتے ہیں کہ چوہدری شجاعت نے ویڈیو بیان میں پارٹی ارکان کو پرویزالٰہی کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کو کوئی خط نہیں لکھا۔ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے ویڈیو میں کہا ہے کہ کل بھی پرویزالٰہی کے ساتھ تھا اور آج بھی پرویز الٰہی کے ساتھ ہوں۔
مونس الٰہی پنجاب اسمبلی سے چودھری شجاعت سے ملنے آئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں