27

سال 2021 میں کتنے ہندوستانیوں نے بھارتی شہریت چھوڑ دی؟رپورٹ جاری

Spread the love

بھارتی وزارت داخلہ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2021 میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 63 ہزار 373 بھارتیوں نے اپنے ملک کی شہریت کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
حالیہ 3 برسوں کے دوران بھارت کی شہریت چھوڑنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 600 سے زائد ہے۔ بھارت کا قانون اپنے شہریوں کو دو ملکوں کی شہریت کی اجازت نہیں دیتا اس لیے جس بھارتی کو بھی دوسرے ملک کی شہریت لینا ہوتی ہے اسے ملک کی شہریت چھوڑنی پڑتی ہے۔
بہتر اور خوشحال مستقبل کی خاطر ہندوستان چھوڑ جانے والوں کی کثیر تعداد نے امریکا کو اپنا نیا ملک بنایا اور شہریت حاصل کی جبکہ امریکا میں بھارتیوں کی کل تعداد 78 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں