81

اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی…

Spread the love

اوگرا نے جولائی کے لیے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے جولائی کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 3.3088 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 4.6501 ڈالر فی یونٹ کمی کی گئی۔
کمی کے بعد اب سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 17.4603 ڈالر فی یونٹ مقرر ہوئی ہے اسی طرح سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 17.9575 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں