Spread the love
بھارتی پنجاب کے مقتول گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے کا پتا چل گیا۔
سدھو موسے والا کے قتل کا منصوبہ ساز دہلی کی تہاڑ جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی تھا اوراس بات کی تصدیق بشنوئی کے فون کال ریکارڈ سے بھی ہوگئی۔
منظر عام پر آنے والی فون کال میں لارنس بشنوئی سدھو موسے والا کے قتل کے فوری بعد موصول ہونے والی کال میں کسی شخص سے پوچھ رہا ہے کہ کام ہوگیا؟جس پر اس شخص نے ہاں میں جواب دیا.