57

کراچی: دعا زہرا کو یکم اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم…

Spread the love

کراچی کی مقامی عدالت نے دعا زہرا کو یکم اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق والدہ کی درخواست پر سماعت کی اور لڑکی کو یکم اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو حکم نامہ جاری کیا جس میں تفتیشی افسر کو دعا زہرا کو بحفاظت آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہےکہ سندھ ہائیکورٹ نے بھی تفتیشی افسرکو دعا زہرا کی لاہور سے کراچی منتقلی کاحکم دیا تھا. دعا کو کراچی منتقل کیا جائے تاکہ کیس اور کسٹڈی کا معاملہ نمٹایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں