57

حمزہ وزیراعلیٰ برقرار رہیں گے یا پگ پرویز الٰہی کے سر سجے گی؟فیصلہ ہونے میں کچھ دیر باقی

Spread the love

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز ہی وزیراعلیٰ پنجاب برقرار رہیں گے یا پھر تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالیں گے؟ فیصلہ آج ہو جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے اراکین اسمبلی کی پنجاب اسمبلی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین اسمبلی 4 بسوں کے ذریعے قافلے کی صورت میں نجی ہوٹل سے پنجاب اسمبلی پہنچے.وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ق لیگ اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی پنجاب اسمبلی پہنچ چکے ہیں۔پی ٹی آئی نے دعوی کیا ہے کہ ان کے 186 ممبران پنجاب اسمبلی میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں