122

بھارتی خاتون 75 سال بعد آبائی گھر دیکھنے پنڈی پہنچ گئیں…

Spread the love

بھارت سے تعلق رکھنے والی 90 سالہ خاتون رینا ورما راولپنڈی اپنے آبائی گھر کا دورہ کرنے پہنچیں تو ان کا استقبال ڈھول کی تھاپ پر کیا گیا۔
رینا ورما کا تعلق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے سے ہے جو بھارت سے یہاں راولپنڈی اپنا آبائی گھر دیکھنے آئیں جو ان کے خاندان کا خواب تھا۔
15 سال کی عمر میں قیامِ پاکستان کے وقت رینا کو اپنا گھر چھوڑنا پڑا تاہم اب اس عمر میں جب انہیں اپنے آبائی گھر کی یاد ستانے لگی تو انہوں نے فیس بک پیج انڈیا پاکستان ہیریٹیج کلب جوائن کیا اور پیج کے ایڈمنسٹریٹر سے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔
گروپ کے ممبر ساجد حسین نے اس معاملے میں رینا کی مدد کی.خاتون نے انہیں اپنے گھر کی کچھ نشانیاں بتائیں جسے دیکھتے ہوئے ساجد نے گھر ڈھونڈا اور انہیں تصاویر بھیجیں۔
بعدازاں رینا ورما نے ویزا کے لیے اپلائی کیا لیکن رواں سال کے آغاز میں ان کے ویزا کی درخواست مسترد کردی گئی جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر کہانی بتائی. حکام تک بات پہنچی اور رینا کے ویزا کے لیے کوششیں شروع کردی گئیں۔
تاہم اب واہگہ بارڈر کے ذریعے رینا ورما پاکستان پہنچ چکی ہیں جب کہ ان کے گھر پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں