82

دعا زہرا کو دارالامان کراچی منتقل کرنے کا حکم…

Spread the love

دعا زہرا بازیابی کیس میں بڑی پیش رفت.سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے تفتیشی افسر کو دعا زہرا کو شیلٹرہوم کراچی منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔
عدالت نے آبزرویشن دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر دعا زہرا اپنے شوہر کے ساتھ بھی ناخوش ہے اور ساتھ رہنا نہیں چاہتی. والدین سے بھی خوفزدہ ہے اسلیے شیلٹر ہوم میں رہنا مناسب ہے۔ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے تفتیشی افسر کو دعا زہرا کو شیلٹرہوم کراچی منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے مہدی کاظمی اور ملزم کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔ مقدمہ کراچی کی ٹرائل کورٹ میں زیر التوا ہے۔ دعا زہرا مقدمے کا مرکزی کردار ہے اس کی کراچی میں موجودگی ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں