58

عمران کو گرفتار کیا جائے،،، وزیراعظم غیر ضروری شرافت دکھا رہے ہیں: فضل الرحمان

Spread the love

حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالا جائے۔
جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں میں جے یو آئی کے علما کی ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے.ہمیں بتایا جائے قاتل کون ہے؟ ورنہ قتل کی ذمہ داری ریاستی ادارے قبول کریں. دینی مدارس پر اداروں کا قبضہ ہے.مدارس کو دہشت گردی کا مرکز کہا جارہا ہے اور پھر مدارس کے علما سے تعاون بھی لیا جارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ پریشان کن صورتحال ہے. ادارے ملک کو مذاق نہ بنائیں اور اس میں اپنی سیاست نہ کریں.، کیا ریاست چاہتی ہے کہ ہمارے نوجوان جذبات میں آکر بندوق اٹھالیں؟ علما ساتھ نہ کھڑے ہوتے تو فوج ملک کو نہیں بچاسکتی تھی.اس کے باوجود ہمیں سزا دی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں