57

رانا ثنا توہین عدالت کیس،،،اِدھر اُدھر کر دیں گے یہ سب بیانات ہیں:سپریم کورٹ

Spread the love

سپریم کورٹ نے رانا ثنا اللہ کے بیان پر ریمارکس دیے ہیں کہ اِدھر کردیں گے اُدھر کردیں گے یہ سب بیانات ہیں. جب جرم ہوگا تب ہی توہین عدالت ہوگی۔
سپریم کورٹ میں رانا ثناء اللہ کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل تحریک انصاف فیصل چوہدری نے رانا ثناء اللہ کے بیان کے ٹرانسکرپٹ پر کہا کہ رانا ثناء اللہ نے ہمارے بندے ادھر ادھر کرنے کا بیان دیا. ہمارے ایم پی اے مسعود مجید کو 40 کروڑ میں خرید کر ترکی اسمگل کردیا گیا. لیگی خاتون راحیلہ نے ہمارے تین ایم پی اے سے رابطہ کیا، عطا تارڑ نے ہمارے تین ایم پی اے کو 25 کروڑ کی آفر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں