36

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 230 تک پہنچ کر 226.81 روپے پر بند…

Spread the love

ڈالر کی قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی.قیمت 230 تک پہنچ کر 226.81 کی نئی سطح پر بند ہوئی۔
ملک میں یومیہ بنیادوں پر معاشی چیلنجز میں اضافے، کمرشل بینکوں کی جانب سے آئل امپورٹ لیٹر آف کریڈٹس زرمبادلہ کی مہنگی لاگت پر کھولنے کی خبروں کے باعث ڈالر کی تیز رفتار پرواز جاری ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سپلائی نہ ہونے کے باوجود بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے نتیجے میں ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 5.10 روپے کے اضافے سے 230.01 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے بعد ازاں قیمت کم ہوکر 226.81 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں