60

سیاست میں خرید و فروخت کے دھندے کا ماسٹر مائنڈ خود عمران خان ہے:رانا ثنا

Spread the love

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ‎ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ہارس ٹریڈر اور ووٹ خریدنے والا عمران خان دوسروں پر الزام لگارہا ہے. پیسے دیتے خود پکڑے گئے الزام دوسروں پر۔
عمران خان کے بیان پر ردعمل میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاست میں خرید و فروخت کے دھندے کا ماسٹر مائنڈ خود عمران خان ہے. پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ہارس ٹریڈر اور ووٹ خریدنے والا عمران خان دوسروں پر الزام لگارہا ہے.رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان دوسروں پر بے بنیاد الزام اور تہمت لگانا بند کرے. 2018ء کا ووٹ چور دوسروں پر کس منہ سے الزام لگارہا ہے؟ عمران خان نے خیبرپختونخوا کے الیکشن میں لوگوں کو خریدا جس کا وڈیو ثبوت موجود ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں