83

کراچی میں 24 سے 26 جولائی تک موسلا دھار بارش کی پیشگوئی…

Spread the love

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 24 سے 26 جولائی کے درمیان تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق 22 جولائی جمعے کی رات اور 23 جولائی ہفتے کی صبح مون سون کا ایک نیا طاقتور سلسلہ سندھ میں داخل ہوگا۔
فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق یہ مون سون سسٹم 26 جولائی تک برقرار رہے گا جس کے تحت تھرپارکر،عمرکوٹ،میرپورخاص،بدین، ٹھٹھ، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہیار،حیدرآباد، نوابشاہ، خیرپو، سانگھڑ، سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد، جامشورو، شکار پور، قمبرشہدادکوٹ، گھوٹکی اور کشمور میں 23 سے 26 جولائی کے دوران اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں