44

پرویز الہٰی ہی وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں:چوہدری شجاعت

Spread the love

صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر پالیسی بیان آگیا۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی ہی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں. جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا اس کا حق ہے. ایک بار نہیں دو تین بار پہلے بھی یہی بات کہہ چکا ہوں.
صدر ق لیگ نے کہا کہ کوئی لیٹر جاری نہیں کر رہا. کسی قسم کے لیٹرز جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا. مجھے صفائی پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں. ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے اور غریب آدمی کے مسائل کی طرف توجہ دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں