52

زرداری ہمارے ایم پی ایز کو 50 کروڑ میں خریدنے کی کوشش کررہے ہیں:عمران خان

Spread the love

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری ایم پی ایز کو 50، 50 کروڑ میں خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج لاہورمیں بھی سندھ ہاؤس اسلام آباد والی ہارس ٹریڈنگ کی صورتحال دوبارہ ہورہی ہے. ایم پی ایز کو خریدنے کیلئے 50 کروڑ کی آفر کی جارہی ہے۔
عمران خان نے بتایا کہ اس سب کے پیچھے آصف زرداری ہیں.جو اپنی کرپشن پر این آر او حاصل کرتے ہیں اور لوٹی ہوئی دولت سے لوگوں کو خریدتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ نہ صرف ہماری جمہوریت بلکہ ہمارے معاشرے کے اخلاقی اقدارپر حملہ ہے. اگر سپریم کورٹ نے ایکشن لیا ہوتا اور ان لوٹوں پر تاحیات پابندی لگائی ہوتی تو یہ سلسلہ رک سکتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں