66

کراچی میں ڈی آئی جی گوادر کا بیٹا ٹریفک حادثے میں زخمی…

Spread the love

لیاری ایکسپریس وے گلشن اقبال کے قریب ٹریفک حادثے میں ڈی آئی جی گوادر اظفر مہیسر کا بیٹا اور گن مین زخمی ہوگئے۔
گلشن اقبال کے علاقے لیاری ایکسپریس وے جمالی کالونی کے قریب ٹریفک حادثے میں ڈی آئی جی گوادر اظفر مہیسر کا بیٹا ارشد مہیسر اور ان کا گن مین پولیس کانسٹیبل 40 سالہ عبد الحمید ولد محمد خلیل زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی اہلکار پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن ساؤتھ میں تعینات اور ڈی آئی جی اظفر مہیسر کا گارڈ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں