71

بارشوں کے باعث عید کے تیسرے روز بھی ٹرین آپریشن متاثر…

Spread the love

ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث عید کے تیسرے روز بھی ٹرین آپریشن متاثر ہے۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین 8 گھنٹوں کی تاخیر سے دوپہر 3 بجے کی بجائے رات 11 بجے روانہ ہوگی۔
شاہ حسین ایکسپریس تاخیر سے رات 9 بجے روانہ ہوگی، لاہور سے براستہ رائے ونڈ کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس ٹرین شام 5 بجکر30 منٹ کی بجائے شام 6 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔
کراچی سے چلنے والی پاکستان ایکسپریس 1:00 بجے کے بجائے رات 9:00 بجے روانہ ہوگی جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر 2:00 بجے کے بجائے رات 11:00 بجے سیالکوٹ کے لیے روانہ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں