63

ایک ماہ سے معلوم تھا بارشیں ہوں گی تو پلاننگ کیوں نہیں کی گئی: وسیم اختر

Spread the love

ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت 15 برس سے صوبے کے تمام وسائل پر قابض ہے.بتایا جائے کراچی کے ساتھ کھلواڑ کیوں کیا جا رہا ہے؟
کراچی میں شدید بارش کے بعد درپیش صورت حال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ایک ماہ پہلے سے پتا تھا کہ بارشیں ہوں گی تو پلاننگ کیوں نہیں کی گئی؟ ایک مہینہ پہلے نالے کیوں صاف نہیں کیے گئے۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کہاں تھا؟سارا نظام ڈی سیز کے دفتر چلا رہے تھے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اپنی نااہلی کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں بھی بارش ہوئی لیکن کبھی انڈر پاسز بند نہیں ہوئے۔ آپ نے کراچی کو تباہی کے دہانے پرلا کھڑا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں