74

وزیراعظم کی مزید بارشوں کے پیش نظر محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت…

Spread the love

وزیراعظم شہباز شریف نے متوقع مزید مون سون بارشوں پر وفاقی اور صوبائی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے سندھ، بلوچستان سمیت ملک بھر میں عوام کے تحفظ کے لیے اقدامات کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے صوبائی حکومتوں اور اداروں کو مکمل معاونت فراہم کرنے پراین ڈی ایم اے کو شاباش دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اتحاد، تعاون اور عوام کی خدمت کا بے لوث جذبہ ہی ہماری قوت اورکامیابی ہے۔عوام کی خدمت کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں.آپ کا جذبہ اور خدمات لائق تحسین ہیں۔ اللہ تعالی کی مخلوق کی خدمت کا جذبہ ہی دراصل سب سے عظیم جذبہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں