95

جیمز ویب خلائی دوربین کی پہلی رنگین تصویر جاری…

Spread the love

امریکی صدر جوبائیڈن نے ناسا کی جیمزویب دور بین کی پہلی تصاویر میں سے ایک تصویر جاری کردی ہے.جسے کائنات کا اب تک کا سب سے گہرا منظر کہا جا سکتا ہے. اس کی وجہ یہ ہے کہ کائنات کے انتہائی بعید ترین مقام ستاروں، کہکشاؤں اور سیاروں کی تصویر ہے۔
اکیسویں صدی کا سب سے بڑا خلائی سائنسی منصوبہ قرار دی گئی اس خلائی دور بین سے حاصل ہونے والی رنگین تصاویر میں سے یہ تصویر کائنات کو دیکھنے کے منفرد اور انوکھے انداز کی پہلی جھلک ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے ہاتھوں بطور خاص جاری کی گئی اس پہلی تصویر میں جنوبی نصف کرہ کے برج میں کہکشاؤں کا جھرمٹ دکھائی دے رہا ہے.جسے SMACS 0723 کہا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں