Spread the love
برطانیہ میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی گئی ہے جس کے دوران انگلینڈ کے متعدد بڑے شہروں میں درجہ 30 سے 40 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی انگلینڈ میں منگل کے روز درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا تھا جبکہ بیشتر حصوں میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ برطانیہ کے پڑوسی ممالک اسپین اور پرتگال میں درجہ حرارت 40 ڈگری کو چھو چکا ہے۔
قبل ازیں 25 جولائی 2019 کو برطانیہ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 38.7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔