66

یہ الیکشن نہیں حقیقی آزادی کی جنگ ہو رہی ہے:عمران خان

Spread the love

سابق وزیراعظم عمران خان نے بھکر میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کیا جس میں انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کی۔
پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے تحریک انصاف نے بھی انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے اور عمران خان خود اس کی قیادت کر رہے ہیں۔
بھکر کے علاقے دریا خان میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ثنا اللہ مستی خیل کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں. ثنا اللہ مستی خیل کو لوٹا کرنے کی پوری کوشش کی گئی لیکن یہ نہیں ہوئے. یہ لوٹے بنتے کیوں ہیں ؟لوٹا تب بنتا جب اس کا کوئی قبلہ نہیں ہوتا۔عمران خان نے کہا کہ جب ملک میں لوٹوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے تو وہ ملک کو تباہ کر دیتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں