Spread the love
ہراسانی کا شکار خاتون طیبہ گل نے ڈی جی نیب کی آڈیو ویڈیوز پی اے سی میں چلا دیں۔
نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے خاتون کو ہراساں کیے جانے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ طلبی کے باوجود جاوید اقبال پیش نہ ہوئے جبکہ ہراسانی کا شکار درخواست گزار خاتون طیبہ گل پیش ہوئیں۔
متاثرہ خاتون طیبہ گل اپنی روداد سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ جاوید اقبال نے مجھے جان سے مارنے اور ٹکڑے کرنے کی دھمکیاں دیں.ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے برہنہ کر کے میری ویڈیو بنائی اور میری ویڈیو پر جاوید اقبال کو بلیک میل کرتا رہا۔