Spread the love
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں۔ مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔ میں اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا۔
عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا ۔ آج عوام جن مشکلات سے دوچار ہیں ان کے لیے آواز بلند کررہا ہوں۔ مجھے اپنی نہیں ملک کی فکر ہے۔ جن کو مسلط کردیا گیا ہے ڈر ہے کہ وہ ملک کا کیا حال کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بات صرف الیکشن پر ہوسکتی ہے۔ معیشت اور ملک کے ہر بحران کا بہتر حل الیکشن ہے۔