74

عالمی و ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی…

Spread the love

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر کی کمی سے 1744 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1000 اور 858 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی گھٹ کر قیمت 142000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 121742 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1520 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1303.15 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں