80

قوم امپورٹڈ حکومت کے برسراقتدارہونے کی بھاری معاشی قیمت ادا کررہی ہے:عمران خان

Spread the love

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم امپورٹڈ حکومت کے برسراقتدار آنے کی مسلسل بھاری معاشی قیمت ادا کررہی ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پرپیغام میں کہا کہ امریکی سازش کے ذریعے اس وقت امپورٹڈ حکومت کو لایا گیا جب ہماری حکومت نے معیشت مستحکم کردی تھی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ایکسپورٹس جو مسلم لیگ (ن) کے سابقہ دورحکومت میں 25 بلین ڈالرز پررک گئی تھی وہ ہماری حکومت میں 30 بلین ڈالرز سے تجاوز کرگئی تھی اورپہلی مرتبہ رواں سال 31 بلین ڈالرز تک پہنچی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں