Spread the love
تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چودھری نے سپریم کورٹ کو خط لکھا ہےجس میں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے ریلیف پیکیج کے اعلان کو محدود اختیارات سے تجاوز قرار دیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے خط میں لکھا ہے کہ یکم جولائی 2022ء کو عدالت عظمیٰ نے پنجاب کو دستوری پیچیدگیوں اور بحران سے بچانے کے لیے ایک فارمولا وضع کیا جس کی بنیاد اس میثاق پر قائم کی گئی کہ پنجاب میں ضمنی انتخاب کے صاف، شفاف اور آزادانہ انعقاد پر کسی قسم کا حملہ نہیں کیا جائے گا۔