87

قوم کا نقصان نہ ہو اس لیے خاموش ہوں:عمران خان

Spread the love

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آزاد خارجہ پالیسی کی کوشش پر امریکا ذوالفقار علی بھٹو سے خوش نہیں تھا اور اس نے کہا تھا کہ تمہیں نشانہ عبرت بنادیں گے اور اسی طرح آج ہماری حکومت بھی گرائی گئی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 5 جولائی کو مارشل لا لگا کر ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کو ختم کیا گیا.ذوالفقار علی بھٹو ملک کو آزاد خارجہ پالیسی کی طرف لے جارہے تھے جس پر امریکا خوش نہیں تھا کہ پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی بنے. انہیں کہا گیا کہ تمہیں عبرت کا نشان بنادیں گے.اسی طرح آج امریکا نے یہاں میر جعفر اور میر صادق سے مل کر سازش کی.سازش کرنے والوں کے ذہن میں نہیں تھا کہ لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں