86

بابراعظم نے آئی سی سی رینکنگ سے متعلق اپنی خواہش ظاہر کردی…

Spread the love

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی کی ون ڈے اور ٹی20 رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ٹیسٹ فارمیٹ میں نمبر ون بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کے لیے پہلی پوزیشن حاصل کرنا کسی فخر سے کم نہیں. میری کوشش ہوگی جلد از جلد یہ کارنامہ سرانجام دوں جس کے لیے سخت محنت کررہا ہوں۔
قومی ٹیم کے 27 سالہ کپتان آئی سی سی رینکنگ ون ڈے اور ٹی20 فارمیٹس کی پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ ٹیسٹ میں انکا چوتھا نمبر ہے.انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ پہلے، مارنس لیبوشین دوسرے، آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں