28

الیکشن کمیشن نے نیب میں تقرری و تبادلے منسوخ کر دیئے…

Spread the love

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نیب میں تقرری و تبادلے منسوخ کر دیئے۔
لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ڈی جی نیب کی تقرری و تبادلوں پر الیکشن کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی طرف سےتقرری و تبادلے کے اعلامیہ کو فوری طور پر منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کر دی۔
پی پی 125جھنگ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معاون برائے سیاسی امور وزیر اعلیٰ پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لاہور نے امیدوار رانا احسن کو 45 ہزار جرمانہ کر دیا۔ امیدوار رانا احسن نے پی پی 158لاہور میں ضابطہ اخلاق کی متعدد بار خلاف ورزی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں