77

پنجاب میں ضمنی الیکشن،،،عمران خان کے 16 مقامات پر جلسوں کا شیڈول جاری…

Spread the love

پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے محاذ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے سات سے 15 جولائی تک مختلف حلقوں کے دورے کا پروگرام فائنل کر لیا .سابق وزیراعظم 16 مقامات پر جلسوں سے خطاب کریں گے جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
جاری شیڈول کے مطابق 7 جولائی کو چئیرمین تحریک انصاف لاہور پی پی 158 اور شیخوپورہ پی پی 140 میں جلسوں سے خطاب کرینگے.8 جولائی کو عمران خان خوشاب پی پی 83 اور راولپنڈی پی پی 7 میں خطاب کریں گے۔
شیڈول کے مطابق 9 جولائی کو 18 ہزاری جھنگ پی پی 125 اور ساہیوال پی پی 202 میں عمران خان جلسوں سے خطاب کریں گے.11 جولائی کو لودھراں پی پی 224،پی پی 228، مظفرگڑھ پی پی 272،پی پی 273، بہاولنگر پی پی 237 میں عوام سے مخاطب ہونگے. 12 جولائی کو عمران خان بھکر پی پی 90، لیہ پی پی 282 میں جلسوں سے مخاطب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں