Spread the love
وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ترقی اور صنعتی مسائل کے حل کا عزم کرتے ہوئے کارخانوں کیلئے گیس لوڈ شیڈنگ پالیسی پر نظر ثانی کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس فراہمی سے ہی برآمدات کی پیداواری ترسیل یقینی بنائی جا سکے گی.ملک کو معاشی طور پر غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے.صنعتوں کے مسائل کے فوری حل میں ہی معاشی بقا پوشیدہ ہے۔
انہوں نے بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ متعلقہ وزرا کو اپنے مسائل سے فوری آگاہ کریں تا کہ کارخانوں کو گیس کی فراہمی میں درپیش رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جا سکے۔