106

رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں عمران خان کے ساتھی اثر انداز ہوئے: نئی رپورٹ

Spread the love

رنگ روڈ کی انکوائری کو بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا گیا ہے۔ نئی رپورٹ کے مطابق سابقہ تحقیقات میں عمران خان کے قریبی ساتھیوں کا اثر رسوخ رہا۔
راولپنڈی رنگ روڈ کی نئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سابق کمشنر سید گلزار حسین شاہ کی انکوائری رپورٹ بدنیتی پر مبنی تھی۔ نئی تحقیقات گریڈ 22 کے آفیسر ڈی جی سول سروس اکیڈمی عمر رسول نے کی. جنہیں سابق وزیر اعظم عمران خان نے گریڈ 22 میں ترقی دی تھی۔
نئی تیار کی گئی67 صفحات پر مشتمل رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی گئی.جس میں بتایا گیا ہے کہ نئی تحقیقات میں تمام شواہد دیکھے گئے اور 30 گواہوں کو سنا گیا اور تحقیقات کے دوران رنگ روڈ منصوبے میں کرپشن کے شواہد نہیں ملے جب کہ سابقہ تحقیقات میں عمران خان کے قریبی ساتھیوں کا اثر رسوخ رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں