95

شاہین شاہ آفریدی کے پی پولیس کے خیرسگالی سفیر مقرر…

Spread the love

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو خیبر پختونخوا پولیس کا اعزازی خیرسگالی سفیر مقرر کردیا گیا۔
پولیس لائنز پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی کرکٹر کے پی پولیس کی وردی پہن کر شریک ہوئے۔ اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی کو اعزازی ڈی ایس پی کے اعزازی بیجز بھی لگائے گئے۔ قومی کھلاڑی نے پولیس وردی میں سب سے پہلے اپنے والد کو سلامی پیش کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ اصل سپر اسٹار ہماری فورسز ہیں ۔ مجھے کے پی پولیس کا سفیر بننے پر فخر ہے ۔ میرے والد بھی 25 سال تک پولیس فورس کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہادرپولیس فورس نے ملک و قوم کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں