92

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کو چوتھی پوزیشن واپس مل گئی…

Spread the love

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا کی مہربانی سے پاکستان کو چوتھی پوزیشن واپس مل گئی جبکہ کینگروز تاحال ٹاپ پر موجود ہیں۔
تفصیلات کے بعد آسٹریلیا کی گال ٹیسٹ میں سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست کے بعد آئی سی سی چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تبدیلیوں میں پاکستان کو چوتھی پوزیشن پر واپس آنے کا موقع ملا. قومی ٹیم اب بھی اپنے بقیہ 7 میں سے 5 میچز جیت کر فائنل تک رسائی کا موقع پا سکتے ہیں۔
پاکستان ٹیم کی اگلی سیریز رواں ماہ سری لنکا میں ہے جہاں دونوں میچز میں کمزور میزبان ٹیم پر ہاتھ صاف کرنے کا سنہری موقع میسر آئے گا۔ پاکستان کو ہوم گراؤنڈز پر انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں جبکہ ہوم سیریز میں 2 مقابلے نیوزی لینڈ سے بھی ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں