92

برطانیہ کا ایک جزیرہ جہاں ابھی تک ایک بھی کورونا کا کیس سامنے نہیں آیا…

Spread the love

برطانیہ میں کووڈ کی پانچویں لہر سر اٹھا رہی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ ترین لہر برطانوی معیشت کےلیے مسائل کھڑےکر سکتی ہے۔ لیکن برطانیہ کا ایک خطہ ایسا ہے جہاں ایک بھی کووڈ کا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
جہاں دنیا لاک ڈاؤن اور دیگر کووڈ اقدامات کے اثرات سے ابھی تک نبردآزما ہے وہیں گزشتہ دو سالوں میں ٹرِنسٹان ڈا کُنہا نامی اس جزیرے کے 250 افراد کے لیے معمولاتِ زندگی ویسے ہی ہیں جیسے کورونا سے پہلے تھے۔
برطانیہ سے 6147 میل کے فاصلے پر موجود یہ جزیرہ جنوبی افریقا کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن سے کشتی کے سفر کے مطابق ایک ہفتے کی مسافت پر ہے اور وہاں باقاعدگی کے ساتھ جہاز نہیں جاتے ہیں۔
طویل مسافت کی وجہ سے اب تک اس علاقے میں ایک بھی کووڈ کا کیس سامنے نہیں آیا ہے اور اگر کسی کشتی میں یاکسی شخص کے کووڈ میں مبتلا ہونے کا شک ہو تو اس جہاز کو وہیں سے گُھما لیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں