75

کراچی سے لاہور جانے والی پرواز میں غلافِ کعبہ کی زیارت…

Spread the love

پاکستان کی نجی ایئر لائن کی جانب سےایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
نجی ایئر لائن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک سحر انگیز ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئر ہوسٹس پرواز میں موجود تمام مسافروں کو غلافِ کعبہ کی زیارت کروا رہی ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں نجی ایئر لائن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری ایئر لائن کی ہوسٹس کے لیے واقعی ایک بابرکت لمحہ. جسے کراچی سے لاہور کی فلائٹ میں غلاف کعبہ کی زیارت کرنے کا موقع ملا.یہ خوشی اس نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں