Spread the love
محکمہ انسداد بدعنوانی پنجاب نے فرح گوگی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے گوجرانوالہ میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی ڈیولپمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ فرح گوگی کی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز نے گوجرانوالہ میں جی۔ مگنولیا کے نام سے ہاؤسنگ سوسائٹی شروع کی. جس میں پلاٹوں کی فائلیں فروخت کی گئیں جبکہ پلاٹ موجود ہی نہیں۔