48

عمران خان کا نیب ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان…

Spread the love

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے نیب ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم ملک پر بمباری کرنے سے بھی بڑا جرم ہے ہم اسی ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے.اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ قوم کے ساتھ مذاق تھا۔
عمران خان نے کہا کہ ملک میں وسائل نہیں انصاف کی کمی ہے ۔قانون اجتماعی ہوتا ہے انفرادی نہیں. جس ملک میں انصاف نہیں وہ کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتا ۔نیب ترامیم سے ملک کی توہین ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک بڑے مجرموں کو قانون کے نیچے نہیں لاتے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا.نیب قوانین میں ہونے والی ترامیم بے شرمی سے کی گئیں. جب قانون نہ ہو تو ملک بنانا ریپبلک بن جاتے ہیں. قانون اجتماعی ہوتا ہے کوئی اپنی ذاتی فائدہ کیلئے نہیں بنا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں