99

شہید بینظیر بھٹو کی 69ویں سالگرہ آج ملک بھر میں منائی جا رہی ہے…

Spread the love

شہید بینظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ آج 21 جون کو ملک بھر میں منائی جارہی ہے۔ پیپلز پارٹی تقریبات کا انعقاد کرکے شہید رانی کو ملک اور عوام کے لئے دی گئی قربانی کے بدولت بھرپور خراج عقیدت پیش کرے گی۔سالگرہ کی مرکزی تقریب لاڑکانہ میں ہوگی اس ضمن میں لاڑکانہ کے میونسپل اسٹیڈیم میں بڑا جلسہ عام ہوگا جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے۔ جبکہ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور جمیل سومرو نے جلسے گاہ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کے جلسے کی تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں عوام شرکت کرینگے جلسے گاہ میں ایک بڑا اسٹیج اور عوام کے لئے ہزاروں کرسیوں کا بندوبست کیا گیا ہے اور جلسے گاہ میں شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کیک بھی کاٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں