81

ایلون مسک کا بیٹا باپ سے رشتہ ختم کرنے کیلئے عدالت پہنچ گیا…

Spread the love

ایلون مسک کے ٹرانس جینڈر بیٹے نے جنس کی تبدیلی اور اپنے نام سے والد کا نام ہٹا کر اپنی شناخت تبدیل کرنے کے لئےعدالت میں درخواست دائر کر دی۔
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے 18 سالہ ٹرانس جینڈر بیٹے زاویر الیگزینڈر مسک نے لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کی جنسی شناخت مرد کے بجائے عورت کی جائے اور ان کے بائیولوجیکل فادر ایلون مسک کا نام ان کے نام سے ہٹایا جائے۔
زاویر مسک نے درخواست میں اپنے نئے نام کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی جنس مرد سے عورت اور اپنا نیا نام رجسٹر کروانا چاہتے ہیں.انہوں نے اپنے نام کے ساتھ والدہ کا نام لگانے کی تجویز دی ہے جس کے بعد ان کا نیا نام ویویان جینا ولسن ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں