100

بالی وڈ کے مشہور گلوکاراور ان کے گیتوں کے معاوضے…

Spread the love

بالی وڈ کے تقریباً تمام گلوکاروں کو ہی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہے جس کی وجہ ان کی دلوں کو چھو جانے والی آواز ہے۔
آج ہم آپ کو بالی وڈ کے چند پرانے اور مایہ ناز گلوکاروں کے معاوضوں سے متعلق بتائیں گے کہ یہ فلموں میں اپنے ایک گانے کی کتنی رقم لیتے ہیں۔
ارجیت سنگھ:
دلوں کو موہ لینے والی آواز اور رومانوی گانوں کے بادشاہ ارجیت سنگھ ان چند گلوکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بہت ہی کم عرصے میں مداحوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔ ارجیت سنگھ اپنے ایک گانے کے 15 لاکھ بھارتی روپے لیتے ہیں۔
نیہا ککڑ:
مخصوص آواز کی مالک نیہا ککڑ سے یقیناً کون ناواقف ہوسکتا ہے.نیہا ککڑ فلموں میں اپنے ایک گانے کے 10 سے 15 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔
بادشاہ:
ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے کے گلوکار ادیتیا پراتیک سنگھ المعروف بادشاہ اپنے ایک گانے کا 20 لاکھ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں۔
شریا گھوشال:
کوئل جیسی میٹھی آواز اور کئی ایوارڈز اپنے نام کرنے والی شریا گھوشال نے بہت ہی چھوٹی عمر سے بالی وڈ کی فلموں میں گیت گانے شروع کردیے تھے۔گلوکارہ اپنے ایک گانے کے 20 سے 25 لاکھ روپے لیتی ہیں۔
بی پراک:
پراتیک بچن المعروف بی پراک جن کے گانے من بھریا اور تیری مٹی نے خوب داد سمیٹی اپنے ایک گانے کے 10 سے 15 لاکھ وصول کرتے ہیں.
سنیدھی چوہان:
دم دار آواز والی سنیدھی چوہان کو جوشیلی گلوکارہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔سنیدھی بھی اپنے ایک گانے کے 10 سے 15 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ لیتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں