76

میں نے چائے کم پینے کا کہا تو اسکا مذاق بنا لیا گیا:احسن اقبال

Spread the love

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے شکوہ کیا ہے کہ میں نے چائے کم پینے کا کہا تو اسکا مذاق بنا لیا گیا اور سنجیدہ چیزوں پر مذاق نہیں ہونا چاہیے۔
گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کے تحت پاکستان کی اقتصادی صلاحیت کو بہتر بنانے پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث کسی سرمایہ کار کو ہمارا ملک پرکشش نظر نہیں آتا.ہمارے ملک میں بچت اور سرمایہ کاری کی شرح کم ہے. ہم نے ملک میں انسانی وسائل کو نظر انداز کیا. پاکستان میں زرعی، انجینئرنگ اور معدنی سیکٹر میں سرمایہ کاری چاہیے.انوسٹمنٹ تب تک نہیں آئیگی جب تک سکیورٹی نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں