104

فلم پروڈیوسر نے دیپیکا کے دورانِ شوٹنگ اسپتال جانے کی وجہ بتادی…

Spread the love

بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے دورانِ شوٹنگ اسپتال جانے سے متعلق فلم کے پروڈیوسر اسونی دت نے وضاحت پیش کی ہے۔
کچھ روز قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ دیپیکا جو ان دنوں امیتابھ بچن کے ہمراہ فلم کےکی عکس بندی میں مصروف ہیں.ان کی طبیعت بگڑگئی جس کی وجہ سے انہیں اسپتال لے جانا پڑا۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپیکا کو سانس لینے میں دشواری تھی اسی لیے انہیں ہنگامی بنیادوں پر اسپتال لے جایا گیا۔
فلم کے پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ دیپیکا کانز سے واپس آتے ہی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئیں اور انہیں ڈاکٹر کے پاس جانے کا وقت نہیں مل سکا۔
اسونی دت کے مطابق دیپیکا اس دن فارغ تھیں تو انہوں نے سوچا روٹین چیک اپ کے لیے ڈاکٹر کے پاس چلے جانا چاہیے اور وہ چلی گئیں لیکن میڈیا پر طرح طرح کی افواہیں گردش کرنے لگیں جب کہ ایسا کچھ نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں