77

دانیال عزیز کی حالت خطرے سے باہر ہے…

Spread the love

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی اہلیہ کا کہنا ہےکہ ان کے شوہر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
ایک بیان میں دانیال عزیز کی اہلیہ نے کہا کہ ان کے شوہر کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
دوسری جانب رکن قومی اسمبلی مہناز اکبر کا کہنا ہےکہ سی ایم ایچ میں دانیال عزیزکا بہترین علاج ہورہا ہے اور لوگوں کی دعاؤں سے ان کو نئی زندگی ملی ہے۔
واضح رہے کہ (ن) لیگ کے رہنما دانیال عزیز کی گاڑی کو گزشتہ ہفتے حادثہ پیش آیا جہاں نارووال میں تیز رفتار ٹرک نے دانیال عزیز کی گاڑی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ٹرک کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ لیگی رہنما شدید زخمی ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں