64

قوانین میں ترامیم سے جرائم پیشہ مافیا کو این آر او ٹو دیا جائے گا: عمران خان

Spread the love

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ قوانین میں ترامیم سے جرائم پیشہ مافیا کو این آر او ٹو دیا جائے گا۔
ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا حکومت میں آنے کا واحد مقصد خود کو این آر او دلانا ہے.نئے نیب قوانین کے تحت اب زیر تفتیش 1100 ارب روپے نیب دائرہ اختیار سے باہر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ قوانین میں ترامیم سے جرائم پیشہ مافیا کو این آر او ٹو دیا جائے گا. تاریخ ان تمام لوگوں کو نہ بھولے گی اور نہ ہی معاف کرے گی.تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی جو سازش کا حصہ اور کامیاب کرنے میں آگے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں